جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روہت شرما کی ایڈیٹڈ تصویر میں’توند’ چھپانے کی کوشش، صارفین کے پہچاننے پر پوسٹ ڈیلیٹ کردی

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کپتان روہت شرما حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اس وقت حذف کر دیں جب شائقین نے تصویروں میں ترمیم کی نشاندہی کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے انسٹاگرام پر بھارت اور سری لنکا کے ون ڈے میچ سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کی تصویر شیئر کی جو دراصل ایڈٹ کی گئی تھی۔

اس کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اصل تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ان تصاویر سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ روہت شرما نے اپنی شیئر کردہ تصویر میں توند اور بازو کو پتلا کرکے دکھایا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے پہچان لیا اور تبصرے شروع کردئیے۔بھارتی کپتان نے بعدازاں پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن تصاویر پہلے ہی وائرل ہوچکی تھیں۔ایک صارف نے طنزیہ اور تمسخر اڑانے والے انداز میں ٹوئٹ کی کہ ہوشیار رہیں، یہ نئی تکنیک ہے جس سے بازو پتلے ہو سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں روہت شرما کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور بی سی سی آئی کی تصویر میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…