اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

بابر اعظم پاکستانی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی کامیابی بابر اعظم کی بطور کپتان 78 ویں جیت تھی۔ وہ سب سے زیادہ بین الاقوامی فتوحات کے ساتھ پاکستانی کپتان کے لحاظ سے مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی بین الاقوامی میدان میں پاکستان کے بطور کپتان 78 فتوحات حاصل کیں۔

وسیم اکرم اور بابر اعظم دونوں پاکستان کے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 89 بین الاقوامی فتوحات اپنے نام کی تھیں۔بابر اعظم نے 2019 میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے 133 میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی، جن میں سے 78 میں فتح اور 43 میں شکست ہوئی۔

عمران خان نے 187 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جن میں سے 89 جیتے اور 67 پیچ ہارے۔عمران خان کی جیت کا فیصد 57 تھا جبکہ وسیم اکرم (58.20) اور بابر اعظم (58.64) کی بطور کپتان بین الاقوامی میدان میں جیت کا تناسب قدرے بہتر ہے۔بابر اعظم کے میدان میں یا کھیل کے دوران فیصلہ سازی پراب بھی بہت سے سوالات ہیں لیکن پھر بھی نمبر ز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…