ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔بعد ازاں 1996 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی جب کہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم سابق صدرکرکٹ بورڈ شمی سلوا نے وزرات کھیل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کے بعد عبوری کمیٹی کیقیام پر عملدرآمد روک دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…