منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

رونالڈو کی فلسطینی پرچم اٹھائے تصویر نے ہنگامہ برپا کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی) پرتگالی فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں رونالڈو کو فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اسے فیس بک اور ایکس پلیٹ فارم پر ہزاروں شیئرز اور تبصرے ملے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے لیجنڈ فٹ بال سٹار کی زبردست تعریف کی ہے۔ تاہم یہ دعوی غلط ہے کیونکہ یہ تصویر جعلی تھی۔

یہ تصویر درحقیقت مراکش کے کھلاڑی جواد الیامیق کی ہے۔ سرچ انجن کے ذریعے کی جانے والی تلاش سے یکم دسمبر 2022 کو گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تصویر کا اصل ورژن بھی سامنے آگیا ہے۔اس تصویر میں مراکش کے کھلاڑی کو گروپ مرحلے میں کینیڈین ٹیم کے خلاف اپنے ملک کی فتح کے بعد فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میچ کو جیت کر مراکش نے قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے 16ویں رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…