جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔انضمام الحق نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ 30 اکتوبر کودیا تھا۔ سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں کرکٹ بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی تھی،پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق سے متعلق تحقیقات جاری رکھے گا۔سابق چیف سلیکٹر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اْن کے رویے سے شدید ناخوش ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کا برقرار رہنا بھی مشکل ہے۔انضمام الحق نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران الزامات تو لگا دیے گئے لیکن بورڈ اب انکوائری کے لیے نہیں بلا رہا نہ رابطہ کررہا ہے اور نہ ای میلز کا جواب دے رہا ہے، نہ بورڈ یہ بتارہا ہے کہ کس چیز کی انکوائری ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے میرا استعفیٰ منظور نہ ہونے کا بھی ٹی وی سے علم ہوا، ذکا اشرف اپنی ذمے داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انٹرویو کے جواب میں پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انضمام الحق کی ای میل کل موصول ہوئی، یقینی طور پر جواب دیں گے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام الحق کو پتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…