جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو انضمام عہدے سے فارغ ہوتے، پی سی بی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق کپتان انضمام الحق کے موقف پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی۔ایک انٹرویومیں مستعفی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ استعفیٰ قبول نہ ہونے کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی، پی سی بی کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے تاہم اب پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق کی ای میل گزشتہ روز موصول ہوئی، یقینی جواب دیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام الحق کو پتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا۔پی سی بی کے مطابق استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی۔ انضمام الحق بہت بڑے کرکٹر ہیں، پی سی بی ان کی عزت کرتا ہے۔ انضمام الحق کو عزت دینے کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی ترقی میں انضمام الحق اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پی سی بی کی نیت خراب ہوتی تو انضمام الحق کو ہٹا دیتے۔ تحقیقات نیک نیتی کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق انضمام الحق نے خود استعفے میں لکھا کہ پی سی بی تحقیقات کرے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ ثابت نہیں ہوتا تو وہ دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔ انضمام نے کہیں نہیں لکھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی نے بھی لکھا تھا الزامات ثابت نہیں ہوتے تو انضمام دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔ تین مہینے کی توسیع یا 4 مہینے کیلیے چیئرمین پی سی بی کا آنا انضمام کا ذاتی تبصرہ ہے۔پی سی بی نے کہا کہ انضمام الحق کا یہ کہنا درست ہے کہ کوئی بھی چیئرمین ڈویلپمنٹ کا کام نہیں کرسکتا تاہم دوسروں پر ذمہ داری ڈالنے والی انضمام الحق کی بات درست نہیں۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ہم نے سب کو فری ہینڈ دیا ہے کوئی تبدیلی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی ایسا کرکٹ بورڈ نہیں جو اپنی ہی کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوگا۔ ٹیم اچھا کرے یا برا، پی سی بی ٹیم کے پیچھے کھڑا ہے۔کرکٹ بورڈ نے کہا کہ فخر زمان کو اسی لیے انعام دیا کہ ٹیم اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے، قانونی طور پر انضمام استعفیٰ دے بھی دیں تو 6 مہینے تک میڈیا میں بات نہیں کرسکتے۔پی سی بی نے کہا کہ انضمام الحق تمام قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لگتا ہے انضمام الحق خود کام جاری نہیں رکھنا چاہتے۔انضمام کا معاملہ تحقیقات میں ہے اس لیے کچھ زیادہ نہیں کہیں گے، تحقیقات سے متعلق انضمام الحق کو ایسی گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…