جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حریم کو نسیم شاہ کی یاد آنے لگی،پیغام جاری کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی بھارت میں جاری ورلڈکپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی محسوس ہونے لگی۔نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کی گئی جس کے بعد فاسٹ بولر نے ری ہیپ کا عمل شروع کر دیا ۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔

نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میری جان، کیا بات ہے آپ کی فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور فخر زمان کے شاندار اننگز کی بھی تعریف کی۔ ٹوئٹ پر نسیم شاہ کے مداحوں نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے نسیم شاہ کو یاد کیا ۔ اس موقع پر حریم شاہ بھی نسیم شاہ کیلئے ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاش آپ اس ورلڈکپ کا حصہ ہوتے ، آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…