منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کیرئیر کی بہترین اننگز تھی،فخر زمان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو (این این آئی)بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہ اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے گیم پلان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ بارش آئے گی اس لیے ہم نیاپنی کلکولیشن پوری کر رکھی تھی، جب بابر آیا تو اس نے لمبی پاٹنر شپ کی بات کی، 20 اوور سے پہلے ہمیں پیغام ملا کہ تھوڑے رنز اور بنائیں تاکہ ڈی ایل کے تحت ہم آگے رہیں۔

اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ بہت اچھا تھا اسپنرز کیلئے اس میں کچھ نہیں تھا، بیٹنگ وکٹ پر ہمارے بولرز نے نیوزی لینڈ کو 30 سے 40 رنز کم بنانے دیے ہیں، اگر میچ پورا ہوتا تو ہم ہدف کی جانب جاتے۔فخرزمان نے کہا کہ جب میں نہیں کھیل رہا تھا تو اپنی فٹنس اور فارم پر کام کررہا تھا، آج پلان کے مطابق بیٹنگ کی، میرا دن اچھا تھا اور میں خوش نصیب تھا۔انہوںنے کہاکہ ٹیم منیجمنٹ ہمیں یاد دلاتی رہتی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوا، اس ٹیم میں بہت صلاحیت ہے، پاکستان ٹیم کو ردھم مل گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…