جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

بابر نے شادی کیلئے ڈیزائنر سبیاساچی کی 7 لاکھ کی شیروانی خرید لی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بابر نے شادی کیلئے ڈیزائنر سبیاساچی کی 7 لاکھ کی شیروانی خرید لی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھانے کے مینیو پر جھوٹی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

بنگلادیش سے میچ سے قبل بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس مینیو کے بجائے پاکستانی کھلاڑیوں نے کولکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فیرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے۔بعدازاں بھارت میں موجود ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔بھارت کی کئی اسپورٹس ویب سائٹس نے کپتان بابر اعظم کی نجی زندگی سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی شادی کے لیے بھارت کے معروف سلیبریٹی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی شیروانی خریدی ہے جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بابر نے اس اہم ٹورنامنٹ کے دوران ناصرف شیروانی بلکہ شادی کے لیے جیولری بھی خریدی ہے جب کہ کرکٹر کی شادی رواں برس کے آخر میں دسمبر میں ہوگی۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے رابطہ افسر نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بابر ورلڈکپ کے بعد نومبر میں اپنی کزن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن بعدازاں کرکٹر سمیت ان کے والد اور مینیجر نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…