منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محمد شامی کی پانچویں وکٹ لینے پر سجدہ کر نے کی کوشش پھر سجدہ کر نے سے گریز کیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور پانچویں وکٹ لینے پر بولر نے سجدہ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر انہوں نے سجدہ کرنے سے گریز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اس جیت میں شامی کی 5 وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شامی نے پانچویں وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے آسمان کی طرف دیکھ کر شکر ادا کیا اور پھر بیٹھ کر سجدہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس دوران سجدہ نہ کرسکے اور سجدہ کرنے سے گریز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

محمد ہارون نامی صارف نے لکھا کہ محمد شامی سجدہ کررہے تھے تاہم پھر وہ رک گئے کیوں؟ایک صارف نے محمد شامی کی وائرل ویڈیو پر تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شامی کے سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی وجہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی تاریخ والے ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ محمد شامی سجدہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن پھر انہیں یاد آیا کہ انہیں اس عمل پر نہیں معاف کیا جائے گا۔ محمد شامی سجدہ کرنے کیلئے جھکے لیکن پھر وہ رک گئے کیا وہ کسی سے ڈر رہے تھے؟۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…