اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کی ذکا اشرف پر الزامات کی بوچھاڑ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف عہدے کا غلط استعمال اور سنگین غلط کاریوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف مینجمنٹ کمیٹی کو ایک ای میل لکھی ہے جس کی کاپیاں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم پاکستان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف ای میل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ روز بعد یعنی 5 نومبر کو ان کی بطور قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی 4 ماہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے۔چیئرمین پی سی بی کے خلاف کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ ذکا اشرف بورڈ کے روز مرہ کے معاملات کو چلانے کے اپنے مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے۔ذکا اشرف نے وزارت بین الصوبائی رابطے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بورڈ کے انتخابات نہیں کروائے جس کے تحت بورڈ کے مستقل چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا۔

ذکا اشرف نے اپنے سرٹیفکیٹس بھی فراہم نہیں کیے جو چیئرمین پی سی بی کے لیے لازمی ہیں،ذکا اشرف نے اپنے بیٹے چوہدری محمد خان کو بورڈ کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی اجازت دی،ذکا اشرف نے پی سی بی الیکشن کمشنز کے آفس کا اپنے مخالفین کے خلاف غلط استعمال کرتے ہوئے ریجنز کے بوگس انتخابات کروائے،ذوالفقار ملک نے اپنی ای میل میں لکھا کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں کچھ سنگین غلط کاریاں اور غیر قانونی چیزیں نوٹ کیں جسے ریکارڈ پر لانا ضروری سمجھتا ہوں، اس ای میل کے ذریعے موجودہ دور میں مینجمنٹ کمیٹی کے زیادہ تر ممبران کی منظوری کے بغیر کیے گئے غیر قانونی اور غلط فیصلوں سے خود کو الگ کرنا چاہتا ہوں۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ذکا اشرف نے کچھ ایسے طویل المدتی فیصلے کیے جس کا انہیں اختیار نہیں تھا جیسے کہ چیف سلیکٹر کی 3 سال کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تعیناتی، متعدد ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، آفیشلز، دیگر کمیٹیوں کی تعیناتی، متعدد پراجیکٹس کی منظوری، بڑے پیمانے پر اخراجات، لیگل کونسلر کی مہنگے داموں تعیناتی اور متعدد حکام کو عہدے سے ہٹانا مینجمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ میں نے تمام فیصلے بورڈ کے آئین کے مطابق لیے اور بورڈ بھی ان فیصلوں کا دفاع کرتا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…