منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

میانداد کو تھپڑ مارنے کا الزام، راشد لطیف نے صحافی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور تجزیہ کار پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ میں نے نہ کبھی جاوید میانداد کو تھپڑ مارا نہ ان کے آگے آواز اٹھائی، جاوید میانداد نہ صرف لیجنڈ کرکٹر ہیں بلکہ پاکستان فخر بھی ہیں۔

راشد لطیف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے ان کی کپتانی میں ڈیبیو کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا، میں جاوید میانداد کی اپنے والد کی طرح عزت کرتا ہوں۔راشد لطیف نے اپنی ٹوئٹ میں لیگل نوٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی جے میر کو ایک ارب ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔راشد لطیف نے لکھا کہ پی جے میر اپنے بیان پر 14 روز میں معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت پی جے میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہو ں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی جے میر نے الزام عائد کیا تھا کہ 1993میں راشد لطیف نے ڈریسنگ روم میں جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…