منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ،سری لنکا 55 پر ڈھیر، بھارت 302رنز سے کامیاب

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ترنوالہ بناتے ہوئے 302رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کرایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا،357رنز کے تعاقب میںبھارتی بائولرز سری لنکن بیٹرز پر ایشیا کپ کے فائنل کی طرح ٹوٹ پڑے اور پوری ٹیم 55رنز پر ڈھیرکردی،محمد شامی کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعرات کوممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے حریف ٹیم کو 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لنکن بولرز نے میچ کا آغاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔ روہت شرما 4رنز بنا کر مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اس کے بعد ویرات کوہلی اور شبمن گل نے 189رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔ ویرات کوہلی اور شبمن گل دونوں ہی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ گل 193کے مجموعے پر 92رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کوہلی 196کے مجموعے پر 88رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھی وکٹ پر شریاس ایئر اور کے ایل راہول کے درمیان 60رنز کی پارٹنرشپ بنی، راہول 256کے مجموعے پر 21رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شریاس ایئر نے پہلے 12رنز بنانے والے سریا کمار یادیو کے 20اور رویندرا جڈیجا کے ساتھ 60رنز کی شراکت بنائی۔ ایئر 49ویں اوور میں 82رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجا نے 35رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر رن آئوٹ ہوئے۔

بھارت نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 357رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے 5وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بائولرز سری لنکن بیٹرز پر ایشیا کپ کے فائنل کی طرح ٹوٹ پڑے اور پوری ٹیم 20ویں اوور میں 55رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔ محمد شامی نے 18رنز دے کر 5، محمد سراج نے 16رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔ سری لنکا کی جانب سے کاسن رجیتھا 14رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجیلو میتھیوس نے 12رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہیش تھیکشنا 12رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ انکے علاوہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔محمد شامی کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…