اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بہترین فیصلے کر کے کرکٹ بورڈ سے گند صاف کرنا پڑے گا’ ذکاء اشرف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں بہترین فیصلے کر کے کرکٹ بورڈ سے گند کو صاف کرنا پڑے گا، وزیراعظم کا اختیار ہے کہ مجھے عہدے پر برقرار رکھتے ہیں یا نہیں، ہم نے ماضی میں پاکستان ٹیم کی عزت کو بحال رکھا اب بھی رکھ سکتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ،کوچز کا مورال خراب نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم نجم سیٹھی یا کسی اور کو لائیں تو ان کیلئے بھی نیک خواہشات ہیں کھینچاتانی سے بورڈ کو نقصان ہوتا ہے ،باعزت طریقے سے آنا جانا چاہیے، لڑائی جھگڑا چھوڑ کر کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔

جے شاہ سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت گیا تو جے شاہ نے بہت عزت دی ،جے شاہ نے مجھے 2،3دن پہلے بھی ٹیلی فون کیا اور کہا باقی چیئرمین سے بھی ملا لیکن آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ذکاء اشرف نے کہا کہ ہم جلد پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کو بہتر کرلیں گے، پاکستانی شائقین، صحافیوں کے ویزوں سے متعلق درخواست کی تھی ہم صرف درخواست ہی کرسکتے تھے زبردستی ویزے تو لے نہیں سکتے تھے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…