جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ،افغانستان نے سری لنکا کو بھی ہرادیا، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے(این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ کے30ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی 7وکٹوں سے شکست دے دی، اس فتح کے ساتھ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،سری لنکا کا دیا گیا 242رنز کا ہدف افغانستان نے 46ویں اوور میں حاصل کرلیا، اس کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی،افغانستان کے فضل حق فاروقی کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاہے۔

پیرکوپونے میں کھیلے گئے ایونٹ کے اس اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹرز پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولرز کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 22رنز پر دیموتھ کرونارتنے کی صورت میں گری، وہ 15رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسری وکٹ 82رنز پر گری جب پتھم نسانکا 46رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔افغانستان کے خلاف سری لنکا کی تیسری وکٹ 134رنز پر گری، سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈیس 39رنز پر مجیب الرحمن کے شکار ہوئے۔سری لنکا کا اسکور 139پر پہنچا تو مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو 36رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔راشد خان نے سری لنکا کو اس وقت پانچ وکٹوں سے محروم کردیا جب انہوں نے دھننجیا ڈی سلوا کو 167کے مجموعے پر کلین بولڈ کردیا۔

ڈی سلوا نے 14رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم ٹیم کے آل آئوٹ ہونے تک ایجیلو میتھیوس نے 25اور مہیش تھیکشنا نے 29رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو 240کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مجیب الرحمان نے 2جبکہ عظمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں صفر پر رحمان اللہ گرباز پویلین لوٹ گئے، انہیں دلشن مدھوشنکا نے آئوٹ کیا۔ اس کے بعد افغان بیٹرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹرز کو بے بسی کی تصویر بنادیا۔

دوسری وکٹ پر ابراہیم زادران اور رحمت شاہ کے درمیان 78رنز کی پارٹنر شپ بنی، تو تیسری وکٹ پر رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی کے درمیان 58رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ابراہیم زادران 39رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں بھی مدھوشنکا نے آئوٹ کیا جبکہ رحمت شاہ 62رنز بنا کر کاسن راجیتھا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔تاہم چوتھی وکٹ پر حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمر زئی کے درمیان 111رنز کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ نے افغانستان کو ایونٹ میں تیسری فتح دلوادی۔افغانستان کے فضل حق فاروقی کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…