اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی ٹیم کا بغیر بریانی ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار ، دیسی مینیو آرڈر کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم اپنے 6 میچز میں سے 2 میں فتح اور 4 میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے،پے درپے شکستوں اور قومی ٹیم کیلئے ورلڈکپ سیمی فائنل کے راستے دشوار ہونے کے بعد سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹرز کی ڈائٹ کو نشانہ بنایا اوران کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی گئی ۔

پاکستان ٹیم  منگل کو ایڈن گارڈن کلکتہ میں بنگلادیش سے اپنا اہم میچ کھیلے گی تاہم اس اہم میچ سے قبل خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے کلکتہ کے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد گرین شرٹس نے کلکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے منگوایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ہفتے کی شام کولکتہ پہنچنے کے بعد ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس مینیو کے بجائے پاکستانی کھلاڑیوں نے کلکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فیرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…