اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے دینا ہوں گے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے دینا ہوں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری ، مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن بن چکی، ایسے میں ناقدین کی توپوں کا رخ کپتان بابر اعظم کے ساتھ چیف سلیکٹر کی جانب بھی ہو گیا، البتہ انھوں نے اپنے لیے متوقع حالات کا پہلے ہی سوچ کر پیش بندی کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق اگر بورڈ نے انضمام کو قبل از وقت عہدے سے ہٹایا تو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، یہ 25 لاکھ ماہانہ کے لحاظ سے 6 ماہ کی تنخواہ ہے۔دستاویز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں انضمام الحق کو بھی مدعو کیا گیا تھا، وہاں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ مقامی کوچزو آفیشلز کو بھی غیرملکیوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، پی سی بی سے منسلک ہونے کیلیے میں اپنے معاہدے چھوڑ کر آ رہا ہوں تو مجھے بھی یکساں رقم امریکی ڈالرز میں دیں، انھوں نے 25 لاکھ ماہانہ تنخواہ، چار سالہ معاہدے اور قبل از وقت اختتام کی صورت میں 6 ماہ کے نوٹس پیریڈ کا مطالبہ کیا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…