اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈکپ،آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈکو 5 رن سے شکست دے دی،سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرم شالہ (این این آئی)اٰئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لئے، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بھرپور مقابلہ کیا ،نیوزی لینڈکی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی تاہم کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنر بناسکی،کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ڈیوڈ وارنر نے81 رنز کی اننگز کھیلی ،ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 388 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81، مچل مارش 36، اسٹیون اسمتھ اور مارنوس لبوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔جوش انگلس نے 38 رنز کی اننگز کھیلی،کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچل اسٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈکی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔389 رن کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔نیوزی لینڈکی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل نے 54 رن بنائے۔ گلین فلپس 12 رن اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز نیشم نے آخر تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے، انہوں نے 39 گیندوں پر 58 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیزل ووڈ اور کیومنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…