منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1999 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دے دی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ کے 26ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی،جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271رنز کا ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر 47.2اوورز میں پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91رنز بناکر نمایاں رہے،جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا،گرین شرٹس نے اب تک 6میچز کھیلے ہیں اور اسے 4میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،پاکستان کے ابھی 3میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 270رنزپر آوٹ ہوگئی،یوں جنوبی افریقی ٹیم کو 271 رنز کا ہدف دیدیا۔جنوبی افریقا ٹیم نے 47اعشاریہ 2اوورز میں 9وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور پاکستان کو 1999 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دے دی۔گرین شرٹس کی اوپننگ جوڑی عبداللہ شفیق 9 اور امام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 38 رنز تھا۔ابتدا ہی میں 2وکٹ گرجانے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 48رنز کی شراکت قائم کی، 86کے مجموعے پر محمد رضوان 27گیندوں پر 31رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

گرین شرٹس کی چوتھی وکٹ 129کے اسکور پر گری، افتخار احمد 21رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی پانچویں وکٹ141پر کپتان بابر اعظم کی گری جو 50رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور سعود شکیل نے مجموعی اسکور میں 84رنز کا اضافہ کیا، 225کے اسکور پر شاداب خان 36گیندوں پر 43رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔گرین شرٹس کے ساتویں آوٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے، جو 52گیندوں پر 52رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 240رنز تھا۔پاکستان کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے بیٹر شاہین آفریدی 2رنز تھے، 259کے اسکور پر تبریز شمسی کی چوتھی وکٹ بن گئے۔قومی ٹیم کی نویں وکٹ 268کے اسکور پر محمد نواز کی گری، جو 24گیندوں پر 24رنز بناکر پولین لوٹ گئے، محمد وسیم آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو صرف 7بناکر میدان چھوڑ گئے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے تبریز شمسی نے 4جبکہ مارکو جانسن 3جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور نگی نگیڈی 1وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان کے 271رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز اچھا ہی رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 34رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کوئنٹن ڈی کوک 24رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان کپتان ٹمبا باووما کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 28رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وین ڈر ڈاسن 21رنز اور ہینرک کلاسن 12رنز کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ایسے میں ملر اور ایڈن مارکرم کے درمیان 70رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ملر 29رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ایڈم مارکرم نے شاندار 91رنز بنائے۔اس کے علاوہ مارکو یانسن نے 20اور کوئٹزی نے 10رنز بنائے۔ جب جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 250رنز پہنچا تو پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2وکٹیں حاصل کرلیں اور میچ میں واپس آگیا۔جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 21جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے 2وکٹیں درکار تھیں، ایسے میں حارث رئوف نے 260کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی نویں وکٹ گرائی اور پاکستان کی جیت کی امید بڑھا دی۔تاہم جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر مہاراج اور شمسی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11رنز کی اہم شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی دلوادی۔شمسی 4 اور مہاراج 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رف، وسیم جونیئر اور اسامہ امیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کو شاندار کاکردگی کا مظاہرہ دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…