ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی کی شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کی اپیل

datetime 26  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچیز کھیلنے ہیں ، امید ہے، قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی۔

سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انھیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے. چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو مکمل فری ہینڈ دیا، اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں بنے۔مستقبل میں بورڈ ورلڈ کپ 2023 کی پرفارمینس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کریگا۔فی الحال بورڈ مکمل طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم سے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لئے اچھے کھیل کے لئے پرامید ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…