اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے شکست پر وقار یونس کمنٹری باکس میں دلبرادشتہ، ویڈیو وائرل

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی)سابق فاسٹ بولر وقار یونس کمنٹری کے دوران پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر اس قدر دلبرداشتہ ہوئے کہ زبان بھی انکا ساتھ چھوڑ گئی۔پیر کو چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی۔ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے بدترین شکست نے ہر پاکستانی کو غمزدہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس کی ویڈیو نے ہر پاکستانی کے جذبات کی عکاسی کی ہے جن کے چہرے پر افغانستان سے شکست کی تکلیف نمایاں تھی۔پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی جیت کے بعد کمنٹری باکس میں موجود زمبابوے کے سابق کھلاڑی پومی مبانگوا نے تبصرے کرنا شروع کیے تو کمنٹری پینل میں موجود وقار یونس انتہائی افسردہ نظر آئے اور کچھ بولنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔دو فتوحات اور تین شکستوں کے ساتھ قومی ٹیم اب اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو چنئی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…