منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی ورلڈکپ، دھرمشالا میں بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگا دی گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرمشالا (این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران دھرمشالا میں بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انجری کے خطرے کے پیش نظرکھلاڑیوں کے ٹریکنگ اور پیراگلائیڈنگ پرپابندی لگائی ہے۔ورلڈکپ میں مسلسل 5 میچ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو 2 دن آرام کے لیے دئیے ، بریک ملتے ہی بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے جبکہ بھارتی ٹیم کا کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف دھرمشالا میں ٹریکنگ کرتا رہا۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بھی ٹریکنگ کی تاہم بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگائی گئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ کے دوران کھلاڑی پیراگلائیڈنگ میں حصہ نہیں لیں گے، پیراگلائیڈنگ کرنا کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹریکنگ پر پابندی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اور بلیو شرٹس اپنا اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…