منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دیدی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو باآسانی 149رنز سے شکست دے دی،جنوبی افریقی بیٹرز نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 383رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 233رنز بناسکی،جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے3، مارکو یانسین، لزاڈ ولیمز اور کگیسو رباڈا نے دو دو جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ لی،جنوبی افریقی بلے باز کوئینٹن ڈی کاک کو 174 رنز کی باری کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

منگل کوممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اننگ کے ابتدائی 8اوورز کے دوران جنوبی افریقہ نے 36رنز پر 2وکٹیں گنوائیں۔ ریزا ہینڈرکس 12اور راسی ونڈردوسن 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے لیکن اِن فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کاک ایک اینڈ پر جمے رہے۔ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مارکرم نے پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور 167رنز تک پہنچایا جس کے بعد 30.4اوورز میں ایڈن مارکرم 60رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔اسکے بعد چوتھی وکٹ پر کوئنٹن ڈی کاک اور ہینرک کلاسین کے درمیان 87گیندوں پر 143رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بنگلادیشی بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔ جنوبی افریقہ کے چوتھے آئوٹ ہونے والے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک تھے، انہوں نے 174رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 15چوکے اور 7چھکے شامل تھے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں ہینرک کلاسین کا بلہ رنز اگلتا رہا اور نئے آنے والے بلے باز ڈیوڈ ملر نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا۔ کلاسین آخری اوور میں 90رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ان کی اننگز میں 2چوکے اور 8چھکے شامل تھے۔ ڈیوڈ ملر نے 15گیندوں پر 34رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مارکو یانسین نے ایک رن بنایا۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، اور آدھی ٹیم 58رنز پر پویلین لوٹ گئی جب لٹن داس 22، تنزید حسن 12، مشفق الرحیم 8، شکیب الحسن ایک اور نجم الحسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

محمداللہ نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ کیا اور میچ کو 47ویں اوور تک لے گئے۔ وہ 111گیندوں پر 111رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ یہ انکی ورلڈکپ مقابلوں میں مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔ ٹیل اینڈرز میں ناسم احمد نے19، حسن محمود نے15، مہدی حسن میراز اور مستفیض الرحمان نے 11، 11جبکہ شورف الاسلام نے 6 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 46اعشاریہ 4اوورز میں 233رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 3، مارکو یانسین، لزاڈ ولیمز اور کگیسو رباڈا نے دو دو جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ لی۔جنوبی افریقی بلے باز کوئینٹن ڈی کاک کو 174رنز کی باری کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…