منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلسطینیوں کی حمایت پر باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال کو سنگین دھمکیاں موصول

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطین کے مظلوموں کی آواز بننے پر سنگین دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بااثر فرد کو غزہ پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کے نتیجے میں دھمکیاں موصول ہوئی ہوں بلکہ اس سے قبل فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈلز بہنوں کی جوڑی جیجی اور بیلا حدید کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں اور اہلِ خانہ کو فون نمبرز تبدیل کرنے پڑے۔

فریال مخدوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے موصول ہونے والے دھمکی کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جو انہیں نامعلوم امریکی نمبر کی جانب سے ارسال کیا گیا تھا جبکہ ڈی پی پر مخصوص اسرائیلی نشان آویزاں ہے۔موصول ہونے والی دھمکی میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل کی حمایت اور فلسطین کے حوالے سے پوسٹنگ بند کر دیں تو فائدہ ملے گا اور اگر ایسا نہ کیا گیا یا اس بارے میں کسی کو بتایا گیا تو سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جائیں۔انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے مجھے یہ دھمکی گزشتہ رات موصول ہوئی اور انہیں لگتا ہے کہ وہ اس طرح مجھے سچ کہنے سے روک دیں گے۔

خیال رہے کہ سابق باکسر عامر خان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر ابتداء سے ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے سرگرم ہیں اور ان کی حمایت میں پوسٹس شیئر کر رہی ہیں جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فریال مخدوم نے انسٹا اسٹوری میں ایک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہیں ایک صارف کی جانب سے فلسطینیوں کی آواز بننے اور اسرائیل کی مخالفت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صارف کو تنقید کا کڑا جواب دیتے ہوئے فریال مخدوم نے لکھا ہے کہ مغربی میڈیا پر کیے جانے والے دعوے ثابت نہیں ہو سکے، وائٹ ہاؤس نے بھی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے حماس کو مزاحمتی گروپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آپ کے گھر میں گھس کر آپ کو اور اہلِ خانہ کو نقصان پہنچائے، آپ کو آپ کے ہی گھر سے بے داخل کرے تو آپ بھی ویسے ہی مزاحمت کریں گے جیسے حماس کر رہی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…