ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ورلڈکپ میں مسلسل 5ویں فتح کے بعد کپتان سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں فتح کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی بھارتی کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو شارٹ بریک دی ہے جس کے بعد کئی کرکٹرز نے ٹیم کو چھوڑ دیا۔ٹیم چھوڑنے والوں میں کے ایل راہول ، شریاس ائیر ،جسپریت بمراہ، ویرات کوہلی، روہت شرما اور کئی دوسرے کھلاڑی شامل ہیں، بریک ملتے ہی بھاڑتی کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ بریک بھارتی ٹیم کے اگلے میچ میں وقفے کی وجہ سے ملی، بھارت اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔بھارتی کھلاڑی اب 26 اکتوبر کو لکھنؤ میں اکٹھے ہوں گے، ایشیا کپ سے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی ملی۔واضح رہے کہ بھارت نے 22 اکتوبر کو دھرمشالہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویز کو 4 وکٹوں سے ہرایا، ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، بھارت کے پانچ میچز جیت کر 10 پوائنٹس ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…