جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میری 3 بیٹیاں ہیں میں اس بچی کا درد سمجھ سکتا ہوں، محمد عامر کی فلسطینی بچی کے بلکنے کی ویڈیو دیکھ کر بیان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی کرکٹر محمد عامر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی مظلوم فلسطینی بچی کے بلکنے کی ویڈیو دیکھ کر دکھی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے فلسطین کی معصوم بچی کی بلک بلک کر رونے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ میری 3 بیٹیاں ہیں میں اس بچی کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی بچی کے بلک بلک کر رونے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جسے فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ فلسطینی بچی اسرائیلی فوج کی بمباری میں اپنی والدہ سے محروم ہوگئی۔ہسپتال سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں بچی کو بلک بلک کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بار بار اپنی ماں کو پکارتی نظر آرہی ہے جبکہ اس دوران ایک شخص مسلسل اس بچی کو دلاسہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…