اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

شائقین کی توقعات کا اندازہ ہے، ہم ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کرنے بھارت میں موجود ہیں، شاہین آفریدی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ ہم شائقین کی توقعات پوری کرنے کیلئے بے چین ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان (آج) پیر کوافغانستان کے خلاف اپنا پانچواں میچ ایم اے چدمبرن اسٹیڈیم میں کھیلے گا، اس سے قبل پاکستان چار میچز میں دو میں فتح اور دو میں شکست حاصل کرچکا ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے مطابق آخری دو میچوں سے ٹیم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ اگلے میچوں میں مددگار ثابت ہوگا۔

شاہین آفریدی نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی توقعات کا اندازہ ہے اور ہم سب ان توقعات کو پورا کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ شکست ، شکست ہوتی ہے اور ہمیں اسے تسلیم کرنا چاہیے لیکن ٹیم کیلئے بہتر ہوگا کہ ہم اس سے سیکھیں۔آنے والے دو میچز ہمارے لیے بہت اہم ہیں ، ہم ابھی ٹورنامنٹ میں موجود ہیں ، ہم ورلڈکپ جیت کر تاریخ بنانے کے لیے یہاں موجود ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہراسکتی ہے لہذا آپ کسی طور بھی اطمینان سے نہیں بیٹھ سکتے ، افغانستان کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور اس نے انگلینڈ کو ہرایا ہے، ہمیں اس کے خلاف اپنی بہترین مہارت دکھانی ہوگی, ان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں تاہم ہماری بیٹنگ بھی اچھا کررہی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے شاہین نے کہاکہ مجھے پتہ تھا کہ بنگلور ہائی اسکورنگ گراؤنڈ ہے جس کے لیے ذہنی طور پر تیار تھا، میں نے مختلف ویری ایشن کوشش کیں اور لینتھ کا خیال رکھا جس سے فائدہ ہوا۔

شاہین آفریدی نے کہاکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں انڈیا میں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی، بولر کے لیے ضروری ہے کہ وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائے کیونکہ پچز میں باؤنس بھی زیادہ نہیں ہوتا، ایسے میں اچھی فیلڈنگ بھی ٹیم کے حوصلے بلند رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کیچ کا ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے اہم چیز کوشش کرنا اور فیلڈ میں انرجی دکھانا ہے اور یہ کہ آپ فیلڈنگ میں کتنا انجوائے کرتے ہیں۔شاہین آفریدی نے کہاکہ اسامہ میر کا یہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا تاہم اس طرح کے کیچز اہم ہوتے ہیں لیکن آپ صرف ایک ڈراپ کیچ کی وجہ سے کسی پر الزام نہیں لگاسکتے، یہ ٹیم گیم ہے اور آپ ٹیم کی حیثیت سے جیتتے ہیں اور ہارتے ہیں اہم بات یہ ہے کہ ہر کوئی ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…