منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 229رنز سے شکست دیدی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ورلڈ کپ 2023کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ہنریچ کلاسن، ریزا ہینڈرکس اور مارکو جینسن کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد بائولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دیدی،جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم 22اوورز میں 170پر ڈھیر ہوگئی ،سنچری بنانے والے کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو کوئنٹن ڈی کوک نے میچ کی پہلی ہی گیند پر چوکا رسید کیا تاہم اگلی ہی گیند پر وہ ریس ٹوپلی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد ریزا ہینڈرکس کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 124 رنز کی ساجھے داری بنائی۔اس مرحلے پر عادل رشید نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ڈوسن کی 60 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس نے 75 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی باری کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ سنچری اسکور کرتے، راشد نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ہینڈرکس کو چلتا کردیا۔

قائم کپتان ایڈرن مرکرم کے ہمراہ کلاسن نے میدان سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں نے 59 رنز کی شراکت بناتے ہوئے اسکور کو 233 رنز تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر پروٹیز کو یکے بعد دیگرے کو نقصان پہنچے اور ٹوپلی نے 42 رنز بنانے والے مرکرم کے بعد ڈیوڈ ملر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔37ویں اوور میں 243 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی بڑے اسکور کی امیدیں ماند پڑتی نظر آرہی تھیں تاہم وکٹ پر آنے والے نئے بلے باز مارکو جینسن نے کلاسن کے ہمراہ اگلے چند اوورز میں میچ کا نقشہ بدل دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بالرز کو تختہ مشق بنا دیا اور چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 151 رنز کی شراکت بنا کر جنوبی افریقہ کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔کلاسن نے 67 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے اور جب وہ آٹ ہوئے تو اسکور بورڈ پر 394 رنز کا مجموعہ جنوبی افریقہ کی برتری کا ثبوت پیش کررہا تھا تاہم اس بڑے اسکور کو اصل سہرا جینسن کے سر رہا جنہوں نے صرف 42 گیندوں پر 6 فلک بوس چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی باری کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی نے 88 رنز کی پٹائی کے بعد 3 وکٹیں لیں جبکہ گس ایٹکنسن اور عادل رشید نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 118 رنز کا آغاز فراہم کیا ہی تھا کہ جونی بیئراسٹو بانڈری پر کھڑے ڈوسن کو کیچ دے بیٹھے۔جنوبی افریقہ کا جو روٹ پھنسانے کا منصوبہ کارگر رہا اور وہ لیگ سلپ میں کھڑے ڈیوڈ ملر کو کیچ دے کر مارکو جینسن کی وکٹ بن گئے۔

جینسن نے عمدہ بیٹنگ کے بعد شاندار بالنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھتے ہوئے اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ ملان کی بھی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔ایک عرصے کے بعد انگلش ٹیم میں واپس آنے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس اپنی واپسی کو یادگار نہ بنا سکے اور ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے اور اس طرح انگلینڈ کی ٹیم 67 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔جوز بٹلر نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 رنز بنائے اور ہیری بروک کے ہمراہ اسکور کو 67 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر وہ جیرالڈ کوئٹزے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔

ایک گیند بعد ہی کوئٹزے نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے ہیری بروک کو ایل بی ڈبلیو کیا تو انگلش ٹیم 68 رنز پر تمام مستند بلے بازوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔ عادل راشد نے بھی معاملے کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلنے پر ہی اکتفا کیا اور 10 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ ٹوپلی آئوٹ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 100 کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی۔اس مرحلے پر گس ایٹکنسن کا ساتھ دینے مارک وڈ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلنا شروع کردیے۔

شکست واضح نظر آتے ہوئے انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمت عملی اپنائی اور نویں وکٹ کے لیے 33 گیندوں پر 70 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کیشپ مہاراج نے 35 رنز بنانے والے ایٹکنسن کو آئوٹ کر کے بالآخر دفاعی چیمپیئن ٹیم کی بساط 170 رنز پر لپیٹ دی۔مارک وڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔نیدرلینڈز سے شکست کھانے والی جنوبی افریقہ نے عالمی کپ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میچ میں 229 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوانئٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن سنبھال لی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئٹزے نے تین جبکہ نگیدی اور جینسن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔سنچری بنانے والے کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…