منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رضوان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر آسٹریلوی کپتان نے بھارتی صحافی کی بولتی بند کردی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور (این این آئی)گزشتہ روز بھارتی صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کپتان سے پاکستانی بلے باز محمد رضوان کا غزہ کے لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کے بیان کو توڑ مروڑ پیش کرکے سوال کیا جس پر پیٹ کمنز نے صحافی کے سوال کو نظر انداز کردیا۔یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت فلسطینیوں کے نام کی تھی انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی شاندار اننگز غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں

تاہم گزشتہ روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے محمد رضوان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ رضوان نے اپنی جیت حماس کے نام کی ہے۔بھارتی صحافی نے آسٹریلوی کپتان سے سوال پوچھا کہ پہلے مکی آرتھر نے کچھ متنازع بیان دیا، پھر ہم نے دیکھا کہ محمد رضوان نے ایک متنازع بیان دیا جس میں وہ اپنی فتح حماس کے نام کررہے ہیں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں یہ سب ضروری ہے؟جس پر پیٹ کمنز نے جواب دیا کہ مجھے آدھی بات سمجھ آئی ہے، میرا اس حوالے سے کوئی خاص خیال نہیں ہے، مجھے ان کی کرکٹ پسند ہے۔

بھارتی صحافی کے سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین بھارتی صحافی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یوٹیوبر شہزاد غیاث نے لکھا کہ ایسے فضول سوال پر اس صحافی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، رضوان نے اپنی جیت غزہ کے عوام کے نام کی تھی تاہم صحافی نے انہیں حماس کے مترادف قرار دیا، صحافی کا سوال نہ صرف غلط ہے بلکہ گمراہ کن بھی ہے۔ہارون نے لکھا کہ اگر بی سی سی آئی سنجیدہ بورڈ ہے تو رضوان کی ٹوئٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر صحافی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، صحافی کی یہ حرکت بہت شرمناک ہے۔سونالی نے لکھا کہ سوال کرنے سے پہلے ان کا جائزہ کیوں نہیں لیا جاتا اور حقائق کی جانچ پڑتال کیوں نہیں کی جاتی؟ اسی کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو ورلڈ کپ کی وہ خوشی نہیں ہے جو ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ قبل ازیں دیگر پاکستانی کرکٹرز نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر فلسطین کے پرچم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔آل راؤنڈر شاداب خان، افتخار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف، محمد عامر، امام الحق سمیت دیگر نے فلسطین کے پرچم پوسٹ کیے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…