منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرول سستا ہوگیا، اب ورلڈکپ میں ہماری گاڑی بھی آگے چلے گی، حسن علی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگورو(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہاہے کہ بھارت سے ہارنے کا درد ہوا ہے ،شکست کے بعد خامیوں پر بات چیت ہوئی ہے،پیٹرول سستا ہوگیا، اب ورلڈکپ میں ہماری گاڑی بھی آگے چلے گی۔بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل حسن علی نے پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز اپنایا اور پھر ہر سوال پر مزاحیہ جملے بولے اور جوابات دیے۔حسن علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی گاڑی چلتے چلتے رک گئی ہے، ایک اسٹاپ آیا تھا، اب گاڑی چلے گی پھر مزاحیہ جملہ ادا کیا کہ پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا اس وجہ سے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی۔

کھلاڑیوں کی بیماری اور فٹنس کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ بیماری اور انجری کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے کھلاڑیوں کو روم سیکنیس ہوگئی ہے سکیورٹی کی وجہ سے ہم زیادہ باہر نہیں جاسکتے۔ پاکستان فینز کے حوالے سے کیے گئے سوال پر حسن علی نے کہا کہ پہلے 40 تھے اب آپ لوگ (صحافی)آگئے تو تعداد بڑھ گئی ہے ، فینز کی کمی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔پاکستان ٹیم میں ایک سال بعد واپسی کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہے، میری انٹری وائلڈ کارڈ ہوئی ہے، نسیم شاہ کے علاوہ پہلے بھی یہ ہی فاسٹ بولر تھے ، پہلے بھی اس ہی بولنگ اٹیک نے وکٹیں لیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ آن دا ڈے جو اچھا کھیلتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے، رنز روکنے کے ساتھ ساتھ ہمیں وکٹیں لینا ہوگیں۔

پاکستان کے رن ریٹ کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اس وقت جیت ضروری ہے، رن ریٹ خود ہی بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی ہیرو بھی بنتا ہے اور زیرو بھی اور یہ حقیقت ہے بھارت کے خلاف ہم اچھا نہیں کھیلے، جس ہر تنقید تو ہونی تھی لیکن زندگی ختم نہیں ہوگئی ہمیں آگے بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو گرین شرٹس کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ 20 اکتوبر کو 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے مدمقابل ہونا ہے۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…