منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیدیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جبکہ بھارت کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قومی ٹیم جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔

بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا ہے۔گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیا۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔سارو گنگولی نے کہا کہ یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دبا ئوکو نہیں ہینڈل کرسکتی، اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈکپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔گنگولی نے چار ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے پانچ ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا۔سارو گنگولی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…