منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہین وسیم اکرم نہیں ہے اسے زیادہ نہیں چڑھانا چاہیے،روی شاستری

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خراب پرفارمنس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وسیم اکرم نہیں ہے انھیں زیادہ نہیں چڑھانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمد آاباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔بھارت کے خلاف جہاں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی وہیں پاکستانی بولنگ بھی بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ پاک بھارت میچ کے دوران روہت شرما کے 80 رنز ہو جانے کے بعد کمنٹری پینل میں موجود روی شاستری نے شاہین شاہ کی بولنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔روی شاستری نے کہا کہ شاہین ایک اچھا بولر ہے جو نئی گیند سے وکٹ حاصل کر سکتا ہے لیکن آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ اگر نسیم شاہ نہیں کھیل رہے اور پاکستان کی اسپن بولنگ کا معیار بھی کوئی خاص نہیں تو شاہین شاہ آفریدی کوئی وسیم اکرم نہیں ہے! اچھا بولر ہے لیکن انھیں اتنا بھی چڑھانے کی ضروت نہیں ہے۔ سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ وہ ایک عظیم کرکٹر نہیں ہے، اگر کوئی کرکٹر صرف اچھا ہے تو ہمیں اپنی تعریف صرف یہ کہنے تک محدود رکھنی چاہیے کہ وہ اچھا کرکٹر ہے۔
٭٭٭٭٭



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…