منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے دوست، آپ کی نصیحت پر عمل کیا گیا اور سب کچھ ٹھنڈا ہی رکھا گیا، ٹنڈولکر کا شعیب اختر کو طنزیہ جواب

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارت کے عظیم سابق بیٹر ٹنڈولکر نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ٹوئٹ پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ میرے دوست، آپ کی نصیحت پر عمل کیا گیا اور سب کچھ ٹھنڈا ہی رکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر بروز ہفتے کو بھارت کے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں بھارت نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

مقابلہ انتہائی یکطرفہ ثابت ہوا، پہلے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بعدازاں بھارتی بلے باز پاکستان پر اپنی دھاک بٹھاتے رہے۔میچ سے ایک دن قبل شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کی، انہوں نے اپنی اور سچن ٹنڈولکر کی تصویر شیئر کی جس میں راولپنڈی ایکسپریس سچن کو بولڈ کرنے کے بعد جشن منارہے ہیں، شعیب نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کیلئے کہاکہ اگر کل کچھ ایسا کرنا ہے تو ٹھنڈ رکھنا۔جواب میں سچن ٹنڈولکر نے میچ جیتنے کے بعد طنز کیا اور کہا کہ میرے دوست، آپ کی نصیحت پر عمل کیا گیا اور سب کچھ ٹھنڈا ہی رکھا گیا۔سابق بھارتی بیٹر کے جواب میں شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے دوست آپ اس کھیل کے بہت عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ سفیر بھی ہیں، یقینا ہمارا دوستانہ مذاق کبھی نہیں بدلے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…