منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت سے شکست، سابق انگلش کپتان اوئن مورگن پاکستان ٹیم پر برس پڑے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سابق انگلش کپتان اوئن مورگن آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔سابق قومی کرکٹرز کے ساتھ انگلینڈ کے سابق کپتان اوئن مورگن نے بھی پاکستانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعدد غلطیاں کر کے دنیا کی بہترین ٹیموں کو نہیں ہرا سکتے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی اے گیم پیش کرنا بھول گئی۔

اوئن مورگن نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں غلطیوں پر غلطیاں کیں، پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران غلطیاں شکست کا سبب بنیں، ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیموں کو شکست دینے کیلئے آپ کو اپنی اے گیم سامنا لانا ہوتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کہ ایک باکسنگ میچ میں ہوتا ہے، اپ کے پاس ایک بھی برا راؤنڈ نہیں ہوتا، آپ ایک راؤنڈ میں ادھر ادھر ایک آدھ غلطی کر سکتے ہیں لیکن تسلسل کے ساتھ مکے نہیں کھا سکتے۔

سابق انگلش کپتان نے کہاکہ ایک وکٹ گر جائے ٹھیک ہے تاہم وکٹوں کے گرنے کی بھرمار ہو تو آپ کیسے سنبھل سکتے ہیں، احمد آباد میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پہلے میچ میں بھی ہم نے یہی کچھ دیکھا تھا، انگلینڈ نے بھی میچ میں ادھر ادھر مکے مارے لیکن درست جگہ پر پنچ نہ لگ سکے۔انہوںنے کہاکہ میچ جیتنے کے لیے پارٹنر شپ بہت ضروری ہوتی ہیں جو آپ کو ایک وننگ ٹوٹل سے اوپر لے جاتی ہے لیکن پاکستان نے بھی ویسی ہی غلطیاں کیں جو انگلینڈ نے کی تھیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…