جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

ہمیں پاکستان سے پیار ہے، بھارتی فین کی ائیرپورٹ پر قومی ٹیم سے محبت کی ویڈیو وائرل

datetime 12  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک بھارتی مداح کی ویڈیو خاصی وائرل ہوگئی جس میںمداح نے پاکستانی کرکٹرز سے والہانہ محبت کا اظہار کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچی جس پر قومی ٹیم کا ہوٹل میں شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو روایتی شال پیش کی گئی۔اس سے قبل چارٹر فلائٹ میں قومی ٹیم نے کیک کاٹ کر سری لنکا کے خلاف جیت کا جشن منایا اور افتخار احمد نے کھلاڑیوں کا منہ میٹھا کروایا۔

تاہم اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ائیرپورٹ پر موجود بھارتی مداح کرکٹرز کے ائیرپورٹ پہنچنے کے مناظر کو عکسبند کررہا ہے۔ویڈیو میں سب سے پہلے رضوان، پھر کپتان بابر اور پھر شاداب آتے نظر آرہے ہیں،مداح ایک ایک کرکے سب کو سلام کرتا ہے اور پھر کہتا ہے ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہمیں آپ سے بھی پیار ہے سر۔بھارتی مداح کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جسے پاکستانی شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیاہے۔دوسری جانب کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین مداح کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیاہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…