ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ دائرہ اختیار سے باہر ہے ، آئی سی سی کا موقف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

د بئی (این این آئی)ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ محمد رضوان کا ٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کاٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کر دیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کی جیت پر اظہارِ خیال کیا تھا اور اسے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا۔انہوں نے لکھا تھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…