تاریخی بدترین کارکردگی کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر

8  اکتوبر‬‮  2023

لاہور(این این آئی)تاریخی بدترین کارکردگی کے ساتھ 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تاریخی بدترین کارکردگی کے ساتھ 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ صرف تین میڈل جیت سکے۔اس سے قبل 2018کے ایشین گیمز میں پاکستان نے چار میڈل جیتے تھے۔اس مرتبہ پاکستان نے اسکواش میں سلور میڈل جیتا جبکہ شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کرسکا۔پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہ جیت سکا۔ایونٹ میں پاکستان کے 190ایتھلیٹ 24مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔

کرکٹ اور ہاکی کے مقابلوں میں بھی پاکستان کی مایوس کن کارکردگی رہی، ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی۔ دوسری جانب فیورٹ تصور کی جانے والی کرکٹ ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی۔ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولن تھرو سے دستبردار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ایک ممکنہ میڈل نہ مل سکا۔ٹیم اسکواش میں شاندار کارکردگی رہی تاہم انفرادی اسکواش میں ناکامی کا سامنا رہا،پاکستان کے رنر اور سوئمر اکثر مقابلوں میں آخری نمبر پر ہی آئے۔پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس اور تامین خان ہیٹس سے آگے نہ جاسکے۔تائیکوانڈو ،کراٹے، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹ میڈل نہ لاسکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…