جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے افتتاحی میچ میں نیدر لینڈ کو 81رنز سے شکست دیدی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے افتتاحی میچ میں نیدر لینڈ کو 81رنز سے شکست دیدی ، پاکستانی اوپنر ایک بار پھر ناکام رہے ، فخر زمان 12، بابر اعظم پانچ اور امام الحق صرف پندرہ روز بنا سکے ،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کریز سنبھالی اور پراعتماد انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68،68رنز بنائے اور پاکستانی پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آئوٹ ہوگئی ، جواب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 41اوورز میں 205رنز پر ڈھیر ہوگئی ، سعود شکیل مین آف دی میچ قرار پائے ۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور باؤلرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کے آغاز میں یورپین ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آئوٹ ہو گئی ، پاکستانی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار نظر آئی اور پہلے آؤٹ ہونے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان تھے جو 15 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں لوگن وین بیک نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر قیام نہ کرسکے اور 18 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، وہ کولن ایکرمین کی گیند پر ثاقب ذوالفقار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز اوپنر امام الحق تھے جو 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، پال وین میکرین کی گیند پر ثاقب ذوالفقار نے ان کا کیچ لیا۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کریز سنبھالی اور پراعتماد انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے جو 68 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انہیں آریان دت نے ثاقب ذوالفقار کے ہاتھوں کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا۔محمد رضوان بھی ساتھی بلے باز سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد زیادہ دیر انتظار نہ کرپائے اور 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم انہوں نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر اسکور 182 رنز تک پہنچایا۔افتخار احمد کی اننگز بھی محدود رہی اور 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کے 6 بلے باز 188 کے اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے۔شاداب خان اور محمد نواز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 64 رنز کا اضافہ کر کے ٹیم کو مشکل سے نکال کر 252 کے اسکور تک پہنچایا۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 44 ویں اوور کی چوتھی گیند پر گری جب شاداب خان 34 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسن علی کھاتہ کھولے بغیر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلن سدھار گئے، انہیں دی لیڈ نے آؤٹ کیا۔محمد نواز 43 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 267 رنز تھا۔حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 267 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور اسکور 286 رنز تک پہنچایا اور 49 ویں اوور کی آخری گیند پر آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھے وکٹ کیپر کے ہاتھ میں گئی اور انہوں نے بلاتاخیر اسٹمپس اڑا دی اور پاکستانی اننگز کا خاتمہ کردیا اور اس طرح قومی ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کی جانب سے بسی ڈی لیڈ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنے 9 اوورز کے کوٹے میں 62 رنز دیے، کولن ایکرمین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بلے بازوں نے اچھا آغاز کیا اور کسی حد تک ابتدائی 5 اوورز میں پاکستانی باؤلرز کو پریشان کیے رکھا اور 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنا ئے ۔حسن علی نے اس موقع پر میکس او ڈوڈ کو آؤٹ کرکے پہلی کامیابی دلائی، نیدرلینڈز کے پہلے اوپنر باؤنڈری لائن کے قریب شاہین شاہ کا کیچ بنے۔کپتان بابراعظم نے 12 ویں اوور میں افتخار احمد کو باؤلنگ کے لیے بلایا، جنہوں نے کپتان کی امید پر پورا اترتے ہوئے پہلی گیند پر ایکریمین کی وکٹیں اڑا دیں اور 50 کے اسکور پر نیدرلینڈز کو دوسرا دھچکا دیا۔حارث رؤف کو وکٹ کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا اور 27 ویں اوور کی دوسری گیند پر تیجا نیدامانورو کو ڈیپ اسکوائر لیگ پر کیچ کرایا۔فاسٹ باؤلر نے نئے آنے والے بلے باز اسکاٹ ایڈورڈز کو وکٹ پر ٹھہرنے کا زیادہ موقع فراہم نہیں کیا اور صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

افتخار احمد نے حارث رؤف کو ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کرنے کا موقع ضائع کردیا اور سلپ پر نیدرلینڈز کے آصف ذوالفقار کا ایک آسان کیچ گرا دیا۔ثاقب ذوالفقار کو شاہین شاہ آفریدی نے ایل بی ڈبلیو کردیا، جنہوں نے ایک آسان موقع ملنے کے باوجود 18 گیندوں پر 10 رنز بنائے جس کے بعد نیدر لینڈکی ٹیم نہ سنبھل سکی اور 41اوورز میں 205رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023کا اپنا افتتاحی میچ 81رنز سے جیت لیا ۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین ، حسن علی نے دو ،شاہین آفریدی ،افتخار احمد ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ پاکستانی بیٹر سعود شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…