جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ2023کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رچن رویندرا کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ عمدہ بائولنگ کی بدولت دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیدی،انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، جوراب میں ڈیون کونوے اور رچن ویندرا نے بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر انگلش بائولرز کو دن میں تارے دکھا دئیے، ڈیون کونوے نے 121 گیندوں پر 3 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 152 ،رچن رویندرا نے 96 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے اور اپنی ٹیم مزید کسی نقصان کے بغیر باآسانی 37ویں اوور میں 9وکٹوں کی شاندار فتح دلادی ، رچن ویندرا مین آف میچ قرار پائے ،نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ میگا ایونٹ کی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز ڈیوڈ ملان اور جونی بیئراسٹو نے اپنی ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ملان 14 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے گئے۔انگلینڈ کا اسکور 64 تک پہنچا ہی تھا کہ 33 رنز بنانے والے بیئراسٹو نے مچل سینٹنر کی گیند کو کور کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ سیدھا ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

ہیری بروک نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور رچن رویندرا کو مڈ وکٹ پر دو چوکے اور ایک چھکا لگایا مگر مڈوکٹ پر ہی ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 16 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔معین علی کو اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ ناکامی سے دوچار ہوا اور آل رائونڈر صرف 11 رنز بنانے کے بعد گلین فلپس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس دوران تجربہ کار جو روٹ دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ کپتان جو بٹلر کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے 70 رنز جوڑے۔

بٹلر اچھی فارم میں نظر آئے اور 2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی باری کھیلی لیکن میٹ ہنری کی اندر آتی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔لیام لیونگسٹن بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 20 رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے ۔ انگلینڈ کے بڑے اسکور کی امیدوں کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب 77 رنز بنانے والے جو روٹ ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں گلین فلپس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔کرس ووکس بھی مشکل میں ٹیم کے کام نہ آسکے اور 11 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ سیم کرن بھی 14 رنز بنا کر ہنری کی تیسری وکٹ بن گئے۔

اختتامی اوورز میں توقعات کے برعکس انگلینڈ کی ٹیم زیادہ جارحانہ بیٹنگ نہ کر سکی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ انگلینڈ نے آخری پانچ اوورز میں صرف ایک چھکا لگایا اور وہ کوئی چوکا بھی نہ لگا سکے۔انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔283رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو سیم کرن نے اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر وِل ینگ کو کپتان جو بٹلر کی مدد سے چلتا کردیا تاہم پہلی وکٹ کے بعد انگلش بالرز وکٹ کے حصول کیلئے ترس کر رہ گئے کیونکہ ڈیون کونوے اور رچن ویندرا نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر انگلش بالرز کو دن میں تارے دکھا دیے۔دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ جارحانہ انداز سے کھیلتے تقریبا 8 رن فی اوور کی اوسط سے رنز بنا کر انگلش بائولر کے حوصلے پست کر دیے۔

دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے بعد مزید جارحانہ انداز اپنایا اور تیزی سے سنچری کی جانب پیش قدمی کی،جلد ہی کونووے نے 83 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور جدیجا نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے 82 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا سلسلہ برقرار رکھا اور اپنی ٹیم مزید کسی نقصان کے بغیر باآسانی 37ویں اوور میں ہدف تک رسائی دلا کر 9 وکٹوں کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔کیوی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب نیوزی لینڈ نے ہدف حاصل کیا تو 82گیندیں باقی تھیں۔

ڈیون کونوے نے 121 گیندوں پر 3 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 152 جبکہ رچن رویندرا نے 96 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹانگلینڈکی ٹیم میں جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، ہیری بروک، کرس ووکس، سیم کرن، عادل رشید، مارک ووڈ شامل تھے امپائرز کے فرائض کمار دھرماسینا (سری لنکا)، نتن مینن (بھارت) سر انجام دیئے، ٹی وی امپائر اپال ولسن (آسٹریلیا) جبکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ (بھارت) تھے ۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے 2019 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے کے بعد بانڈریز کی بنیاد پر میچ میں برتری حاصل کر کے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

بین اسٹوکس کو میچ میں ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ ٹرافی کو اس کے پوڈیم پر لائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…