منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسی فیلڈنگ اور اسپن اٹیک کیساتھ پاکستان کیلئے اچھی ٹیموں سے جیتنا مشکل ہو گا، وکرانت گپتا

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے چند روز بعد شروع ہونے والے و ڈے ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے کیا تھا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 345 رنز کا اچھا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا تاہم کیوی بیٹرز نے پہاڑ جیسا ٹوٹل 45 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک سے متعلق مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے حق میں اکثر بیان دینے والے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستان کو اس قسم کی فیلڈنگ، کیچنگ اور اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی ٹیموں کے خلاف میچ جیتنے میں مشکلات ہوں گی۔وکرانت گپتا نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب مخالف ٹیم جارحانہ حکمت عملی اپناتی ہے تو پاکستانی ٹیم دفاعی پوزیشن میں چلی جاتی ہے۔بھارتی صحافی نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم اپنے فاسٹ بولرز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے خاص کر ابتدائی 10 اوورز میں، ورنہ یہ پیچھے (بیک فٹ) پر چلے جاتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…