جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے: بابر اعظم

datetime 26  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے، کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں۔ منگل کو یہاں بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، احمد آباد میں کھیلنے کے لیے پْرجوش ہوں، بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہوتا ہے، سب کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں آپ کبھی مطمئن نہیں ہوسکتے، ہر روز آپ کو نیا کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔کپتان نے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنا ہے، مداح ہمارے جہاں بھی ہوں گے ہمیں سپورٹ کرتے رہیں گے، میرے اسپنرز بہترین ہیں، مانتا ہوں ابھی پرفارمنس اچھی نہیں ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں، ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ میچ کے روز کنڈیشن دیکھ کر کریں گے، اہم ہے کہ آپ نے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہے، ورلڈ کپ کے لیے جو کھلاڑی جارہے ہیں انہیں فخر محسوس کرنا چاہیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے، خود سے زیادہ 15 کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…