منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ون ڈے کی ایوریج ٹیم ہے، ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گی، ہربھجن

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے دعویداروں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ہربھجن سنگھ نے ہندوستان میں آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق اپنی پیش گوئیاں کیں۔ایک انٹرویومیں، ہربھجن نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا، جن میں آسٹریلیا، ہندوستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اور جو یہ میچ جیتے گا وہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گا، آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں باآسانی پہنچ سکتا ہے۔

ہربھجن نے کہا کہ مزید بھارت اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لیے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے ، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ ہوگی۔واضح رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…