منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نہ ہوتے تو آج میں شاہد آفریدی نہ ہوتا، شاہد آفریدی

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو آج میں شاہد آفریدی بھی نہ ہوتا۔ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر سے شو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ ایک کمرے میں ٹی وی پر اننگز چل رہی ہیں، ایک کرکٹر کی اننگ آپ بار بار دیکھیں گے، ایک کھلاڑی کی اننگ ایک بار اور ایک کھلاڑی ایسا جس کی اننگ ٹی وی پر آتے ہی آپ کمرے سے باہر چلے جائیں گے؟میزبان نے شاہد آفریدی کو سابق کرکٹر جاوید میاں داد، عمران خان اور حالیہ کپتان بابر اعظم کے ناموں کے آپشنز دیئے۔

اس سوال کے جواب میں آفریدی نے کہاکہ وہ جاوید بھائی کی اننگ ایک بار ہی دیکھیں گے، عمران خان کی اننگ وہ 2 بار دیکھیں گے کیوں کہ کرکٹ کے حوالے سے وہ اْن کے رول ماڈل رہے ہیں اور انہوں نے کرکٹ بھی عمران خان کی وجہ سے شروع کی تھی، وہ نہ ہوتے تو آج شاہد آفریدی نہ ہوتا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آخری آپشن بچا بابر اعظم کا تو وہ بابر کی اننگ نہیں دیکھیں گے۔شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر اْن کی زندگی پر فلم بنی تو وہ چاہیں گے کہ اْن کا کردار اداکار و میزبان فہد مصطفی ادا کریں۔

شاہد آفریدی نے شو کے دوران ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے مطابق اس بار ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، کیوں کہ بالنگ بہت بہترین ہے اور پاکستان کے مقابل آسٹریلیا یا پھر انگلینڈ کی ٹیم ہو سکتی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاحال اپنی فٹنس پر بہت دھیان دیتے ہیں، وہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرتے ہیں جیسے پہلے کیا کرتے تھے، اگر وہ دو دن ٹریننگ نہ کریں تو وہ خود کو بیمار محسوس کرنے لگتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…