ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر اشعار میں جذبات کا اظہار |

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
بیٹی پر اشعار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں۔پشت سے لی گئی تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔

بیٹی پر اشعار

شاہد آفریدی نے جو شعر شیئر کیے وہ یہ تھے۔

”آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے،

رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے،

ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل،

مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے”

شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔

انشا آفریدی کی شادی

انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔قبل ازیںسفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، سعید انور سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔شوبز کی معروف شخصیات، سیاستدان، غیر ملکی سفارت کار، اعلی عسکری و سول حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی.مشروبات کے بعد شرکا تقریب کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔تقریب ولیمہ بدھ کو اسلام آباد میں طے ہے، قبل ازیں پیرکی شب رسم حنا میں قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا افریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا، ولیمہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…