جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان کیلئے مشاورت مکمل، زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا امکان

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال بھارت میں ہونیو الے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کیلئے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم اور سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی، جس میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں پر غور ہوا۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا امکان ہے جبکہ اسپنر ابرار احمد کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق،بابراعظم (آج)پیرکو ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے، ذکاء اشرف ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے سابق کپتانوں،کرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ انجری کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔نسیم شاہ ایشیاکپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک بیان دیا تھا کہ امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…