منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیاکپ،قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایشیاکپ میں خراب پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ٹیم میٹنگ میں بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھاجس پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی وہ انکا اعتراف کریں،

اس دوران مبینہ طور پر محمد رضوان نے صورت حال میں ثالث کا کردار نبھایا۔اس حوالے سے تو ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم کی واحد توجہ کرکٹ پر ہے اور ہمیں ناقدین کی فکر نہیں ہے،میچ ہارنے سے ہمارے ناقدین کو اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے لیکن یہ محض منفی قیاس آرائیاں ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…