جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

جرمن فٹبالررابرٹ باؤر نے خاندان سمیت اسلام قبول کرلیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2023 |

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نماز پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں ،

آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ایک سالہ معاہدے کے بعد خبروں کی زینت بنے تھے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔28 سالہ جرمن فٹبالر نے 31 اکتوبر 2014 کو الفریڈو مورالس کی جگہ فورٹونا ڈسلڈورف کے خلاف بنڈس لیگا 2 میں ڈیبیو کیا تھا۔ 22 نومبر 2015 کو ڈرم شٹٹ کے خلاف میچ میں رابرٹ باؤر نے بنڈسلیگا میں اپنا پہلا گول سکور کیا۔28 سالہ کھلاڑی اگست 2016 میں وینڈر بریمن منتقل ہو گئے تھے اور 2 سال بعد انہیں ایف سی نیورنبرگ میں قرض دیا گیا تھا۔

انہوں نے روسی کلب ایف سی آرسنل تولا کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے اور ستمبر 2021 میں بیلجیئم کے شہر سینٹ ٹروڈن کے مقام پر منتقل ہوئے۔باؤر نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جرمنی کی نمائندگی کی تھی اور 2016 کے گرمائی اولمپکس کے لئے سکواڈ کا حصہ تھے ، جس میں جرمنی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…