ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو بڑا دھچکا، نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک بیان دیا تھا کہ امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔کرکٹ کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی کندھے کی انجری اس سے زیادہ سنگین ہے جیسی ابتدائی طور پر سمجھی جا رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ کندھے کی انجری کے باعث نسیم شاہ پورے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کے اسکین کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ نسیم شاہ پورا سال کرکٹ سے دور رہیں۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انجری کے باعث نسیم شاہ ناصرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ذرائع نسیم شاہ کے مطابق مزید اسکین کے بعد صحیح صورتحال کا اندازہ ہوگا، پی سی بی میڈیکل پینل جلد کسی دوسری جگہ اسکین ٹیسٹ کے انتظامات شروع کریگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی جلد نسیم شاہ سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا، نسیم شاہ کی رپورٹس معائنے کے لیے انگلینڈ بھجوا دی گئی ہیں، انگلینڈ میں جائزے کے بعد نسیم شاہ سے متعلق حتمی رائے قائم کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…