ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے والد لکڑی کا کام کرتے تھے ،خودبھٹے پر اینٹیں لادنے کا کام کر تا تھا ،زمان خان نے اپنی مشکلات بھری داستان سنا دی

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو دینے والے کرکٹر زمان خان نے اپنی مشکلات سے بھری داستان سنا تے ہوئے کہاہے کہ میرے والد لکڑی کا کام کرتے تھے ،بھٹے پر اینٹیں لادنے کا کام کر تا تھا ،پہلے اوور میں بارہ وائٹ بالز کیں ،دوسرے دن ایک بھی وائٹ بال نہیں ہوئی اور مجھ میں فاسٹ بائولر بننے کا شوق پیدا ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق زمان خان ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے آخری اوور میں اپنی سنسنی خیز بولنگ کے سبب راتوں رات مشہور ہو گئے ہیں۔

اگرچہ سری لنکا سے پاکستان میچ ہار کر ایشیا کپ سے باہر ہو گیا مگر زمان خان اپنی سخت محنت اور جیتنے کی لگن کے سبب پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے اسٹار بن گئے، یہ زمان خان کا قومی ٹیم میں ڈیبیو میچ تھا۔زمان خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ اْن کے والد، بھائی اور وہ مزدوری کیا کرتے تھے، اْن کے والد لکڑی کا کام کرتے تھے جبکہ انہوں نے بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کر رکھا ہے۔قومی کرکٹر نے بتایا کہ اْن کے کام کے ایک قریبی گراؤنڈ میں ٹیپ بال ہو رہی تھی، انہوں نے لوگوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا اور اچانک وہاں چلے گئے، انہوں نے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔زمان خان نے بتایا کہ مجھے بھی اوور دیا گیا تو میں نے ایک اوور میں 12 وائٹ بالز کیں اور پھر دوسرے دن وہی اوور زور سے کیا تو ایک بھی وائٹ بال نہیں ہوئی، وہاں سے مجھے شوق ہوا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں۔

زمان خان نے کرکٹ سے اپنے لگاؤ سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ سے بہت پیار کرتا تھا، بیمار ہونے پر مدرسے سے چھٹی لے لیتا تھا مگر کرکٹ کھیلنے ضرور جاتا تھا، اسی طرح کھیلتا رہا، ایک دن میرے ایک بھائی نے مجھے کہا کہ زمان میر پور میں انڈر 16 کے ٹرائل ہو رہے ہیں تم بھی ٹرائل دو، میں نے وہاں جاکر ٹرائل دیا اور سیلکٹ ہوگیا۔زمان خان نے بتایا کہ مجھے فیملی کی سپورٹ حاصل نہیں تھی جس پر میں کافی روتا بھی تھا۔زمان خان نے بتایا کہ جب پاکستان انڈر 16 میں سلیکٹ ہوا تو انڈر 16 کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

قومی کرکٹر نے پی ایس ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنے پر بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کا اعزاز ملا تھا جس کے بعد میں نے سوچا کہ میں پاکستان ٹیم کیلئے کھیل سکتا ہوں۔زمان خان کا پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ میرا ہمیشہ ہی سے یہ مقصد رہا ہے کہ میں اپر لیول پر کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔انہوں نے مستقبل میں اپنے علاقے میں ایک کرکٹ اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔زمان خان نے بطور کرکٹر نے کہاکہکرکٹ نے اْنہیں بہت کچھ دیا ہے، کرکٹ نہ ہوتی شاید وہ اپنی فیملی کے لیے کچھ نہ کرپاتے، کرکٹ سے اْن کی روزی ڈبل ہو گئی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…