جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

زمان خان مستقبل کا سپر اسٹار ہے، بابر اعظم کے والد کا سری لنکا سے شکست پر ردِ عمل

datetime 15  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے پاکستان کے سری لنکا سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان خان مستقبل کا سپر اسٹار ہے۔اعظم صدیق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سلام پاکستان آدھے کھلاڑیوں کے ساتھ پورا میچ کھیلا اور آخری بال پر ہار گیا مگر اس میچ میں مجھے کا سپر اسٹار بالر زمان خان دکھائی دیا جو شدید پریشر میں بھی بہترین بال کر رہا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے مگر ٹیم نے آدھا ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا۔اعظم صدیق نے لکھا کہ انشا اللہ ورلڈ کپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مقابلوں کا مزہ آئے گا، دیکھیں اللہ صرف نیت اور دل سے کِیا ہوا عمل دیکھتا ہے، وہ مالک ہے اور قبولیت اسی کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے لکھا کہ میرے خیال میں ٹیم نے پوری جان لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور ان کا دل بڑا کریں یہی حب الوطنی ہے، پاکستان زندہ باد۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بتایا کہ ابھی میری بابر سے بات ہوئی تو وہ بات نہیں کر پا رہا تھا تو میں نے اسے کہا بہادر جیتتے ہیں یا پھر سیکھتے ہیں مگر ٹوٹتے کبھی نہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…